ملک بھر میں ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، اور اب جشن عید میلادالنبیﷺ 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں وفاقی حکومت کا 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں کہیں سے بھی ربیع الاول کا چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے باعث جشن عید میلادالنبیﷺ اب 17 ستمبر بروز پیر کوہوگی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ ملک بھر میں کہیں پر بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث اب 6 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو یکم ربیع الاول ہوگی، جبکہ جشن عید میلادالنبیﷺ 17 ستمبر بروز منگل کو منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں کیا 6 ستمبر کو عام تعطیل ہے؟
یاد رہے کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے، اور جشن عید میلادالنبیﷺ کی محفلیں سجائی جاتی ہیں۔