بیوی سے ناراض شوہر نے اپنے بچے سمندر میں پھینک دیے۔

جمعرات 12 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبر کے مطابق کراچی میں مبینہ طور پر بیوی سے ناراض شخص نے دو نو عمر بچوں کو سمندر میں پھینک دیا جن کا 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے تاہم تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

یہ واقعہ بدھ کی شام کراچی کے جزیرے منوڑہ میں پیش آیا۔ ایس ایچ او ماڑی پور غلام حسین کورائی نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزم بدھ کی شام اپنے چھ اور نو سالہ بیٹوں کے ہمراہ منوڑہ پہنچا تھا اور پہاڑی سے اُنھیں سمندر میں پھینک دیا، اس نے خود نے بھی چھلانگ لگائی لیکن ریسکیو اہلکاروں نے اسے بچا لیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ اس کے اپنی اہلیہ کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں تھے۔

جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کی جانب سے بنائی گئی ملزم کی ویڈیو میں اس نے بتایا کہ اس نے بیوی کو فون پر کال کی لیکن وہ اس کی بات نہیں سن رہی تھی۔

میں گھر سے آیا تھا اپنے بچوں کو لے کر، اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں تھے، بیوی کو کال کر رہا تھا کہ میری بات سنو، وہ میری بات نہیں سننا چاہ رہی تھی، اس کے ابو کو کال کی وہ فون نہیں اٹھا رہے تھے، اس کی بہن کو کال کی اور کہا کہ آپ کی بہن غلط کر رہی ہے، تو اس نے کہا کہ جو کرنا ہے کر لو۔

ملزم نے کہا کہ اس کی ’مردانگی ختم‘ ہو رہی تھی اور اسے ’اکسایا‘ جا رہا تھا۔
ملزم نے کہا کہ بچے ڈوبے نہیں ہیں بلکہ اس نے خود ڈبوئے ہیں۔

’میں نے سوچا کہ تینوں مرجائیں گے پھر اس کو آزادی مل جائے گی، اس کے بعد اس کو کرنا ہے کھلے دل سے کرے۔‘

جب ویڈیو بنانے والے لوگوں نے اس سے پوچھا کہ وہ خود کیوں نہیں ڈوبا تو اس نے کہا کہ وہ بھی ڈوبنے گیا تھا مگر ’پانی میں کافی آگے تک چلا گیا تھا۔‘

پولیس کے مطابق سورج ڈوب جانے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری پیش آئی۔ دوسرے روز بھی نیوی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے تلاش جاری رکھی لیکن بچوں کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم میل نرس ہے، اس کی بیوی بی اے پاس اور خاتونِ خانہ ہے، دونوں کے درمیان مبینہ طور پر ناچاقی ہوئی تھی جس پر اس نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے