خام تیل کی قیمت 2021 کی سطح پر، پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی متوقع؟

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، خام تیل کی قیمت گزشتہ سال اکتوبر میں 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جانے کے بعد اب کم ہو رہی ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں 10 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی ہے، اس وقت خام تیل کی قیمت اگست 2021 کی سطح سے بھی نیچے آ چکی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 69.50 ڈالر فی بیرل ہونے کے بعد پاکستانی عوام امید کررہی ہے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی، اب دام کیا ہے؟

سال 2021 کے ماہ اگست میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 69.75 ڈالر فی بیرل تک گر گئی تھی، اس وقت پاکستان میں ڈالر کا ریٹ 163 روپے تھا اور پیٹرول کی قیمت 119 روپے فی لیٹر تھی، اس وقت ایک مرتبہ پھر سے خام تیل کی قیمت 69.50 ہوگئی ہے، تاہم ڈالر کی قیمت 279 روپے اور پیٹرول کی قیمت 259 روپے ہے۔

اگر اس وقت اور موجودہ وقت کے ڈالر کے ریٹ کا جائزہ لیا جائے تو خام تیل کی قیمت کے مطابق اس وقت پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 203 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے، تاہم اس وقت حکومت پیٹرول کی فروخت پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اب پیٹرول کی قیمت کا تعین حکومت نہیں کرے گی، یہ کام اب کون کرے گا؟

حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جاتا ہے، ایک ماہ میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ پیٹرول کی قیمت 20 سے 30 روپے کی کمی ہو گی، لیکن ایسا اس لیے ممکن نہیں کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی کمی کے اثرات پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں پر 2 ماہ میں اثرانداز ہوتے ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ممکن ہے، زیادہ کمی آئندہ ماہ سے ہو سکے گی، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں 15 ستمبر کی شب کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی