اسلام آباد: تیزاب گردی میں ملوث خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے تیزاب گردی کے واقعہ میں ملوث خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، اسلام آباد میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ 4 ستمبر کو تھانہ شالیمار کے علاقہ F-10 میں پیش آیا تھا، اس واقعہ میں ملوث ملزمہ شمائلہ اور 2 دیگر ملزمان ساجد محمود اور سردار ولی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی اور معصوم بیٹی کو تیزاب سے جلانے والا سفاک ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق، ملزمان علیشہ نامی لڑکی پر تیزاب پھینک کر وقوعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وقوعہ کا نوٹس لے کر پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔

پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزمان کو جدید تکنیکی و انسانی ذرائع سے ٹریس کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ شمائلہ نے متاثرہ لڑکی علیشہ کو ذاتی رنجش پر ساتھیوں کی مدد سے تیزاب کا نشانہ بنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں