بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں علیحدگی کی تحریک کا بیج بورہے ہیں، خواجہ آصف

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جہاں بھی گئے تھے اپی مرضی سے گئے تھے، بانی پی ٹی آئی دوغلے آدمی ہیں، وہ خیبرپختونخوا میں بیج بورہے ہیں کہ خدانخواستہ آگے جا کر یہ خیبرپختونخوا میں علیحدگی کی تحریک چلائیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ابھی دو، تین دن پہلے یہاں پارلیمنٹ میں جو واقعہ ہوا، اس کے ردعمل میں بلاول بھٹوزرداری نے ایک تجویو پیش کی، اس تجویز کے نتیجے میں ایک کمیٹی بنی، کمیٹی کے پہلے اجلاس میں میں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کوہسار کمپلیکس میں پوری رات معافیاں مانگتے رہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں جو ماحول میں نے دیکھا، اس پر میں نے اجلاس میں بھی احتجاج کیا، میں وہاں سے اٹھ کھڑا ہوا اور وہاں سے واک آؤٹ کیا، لیکن چند بزرگ سیاستدانوں کے کہنے پر میں وہاں واپس بیٹھا رہا، لیکن میں نے جو اس دن کہا تھا وہ زیادہ دیر نہیں لگی سچ ثابت ہوگیا۔

وزیردفاع نے کہا کہ ایک اچھے ماحول میں اس ایوان میں تقاریر ہوئیں، باربار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کانام لیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جہاں گئے وہ اپنی مرضی سے گئے تھے، بانی پی ٹی آئی کی دوغلی پالیسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمان کی خصوصی کمیٹی: خواجہ آصف کا بائیکاٹ، وجہ کیا بتائی؟

انہوں نے کہا کہ عمرایوب جس پارٹی میں ہوتے ہیں، ایسی ہی جوشیلی تقریریں کرتے ہیں، جب وہ نواز شریف کے ساتھ تھے تب بھی ایسی ہی جوشیلی تقریریں کرتے تھے، جو ماحول پی ٹی آئی نے بنا دیا اس کے بعد میثاق پارلیمان کمیٹی کا کوئی جواز نہیں ہے، ٹویٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے اپنی سوچ پھر واضح کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں جو بیج بو رہے ہیں، نتائج خطرنا ک ہوں گے، ان کی کوئی ساکھ نہیں ہے،2،4دن بعد یہ پھر اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرنے کی بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں فیض حمید اندربانی پی ٹی آئی کے بارے میں کون سے گانے گارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کو اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں، انہیں پتا ہے کہ ان کے رابطے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی