بلوچستان حکومت کا 7 ساحلی مقامات پر ریزورٹس بنانے کا فیصلہ

بدھ 5 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے صوبہ میں 770  کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کے 7 مقامات پر ریزورٹس کی تعمیر سمیت پہلے سے موجود ریزورٹس کی انتظامیہ کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بذریعہ ویڈیو لنک کی۔ اجلاس میں گورننگ باڈی کے ارکان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس  میں ساحلی پٹی کے سات مقامات پر  سرکاری اور نجی شعبہ کی شراکت داری میں 7 ساحلی مقامات پر ریزورٹس کی تعمیر، مینجمنٹ اور فعالی کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں ساحلی پٹی پر لوگوں کی سہولت کے لیے وزارت پیٹرولیم کی جانب سے 11 مقامات پر پٹرول پمپس اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ساحلی پٹی پر 9 مقامات میں مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کا جلد از جلد اجرا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اجلاس کو سیکریٹری ماہی گیری اور ڈی جی بی سی ڈی اے کی جانب سے ایجنڈا پوائنٹس پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں  2012 تا 2017 تک  کنٹریکٹ کی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے 28 ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اجلاس میں غلط طور پر بھرتیاں کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بی سی ڈی اے ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس دینے سے متعلق سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ساحلی ترقی کے ضمن میں ایک فعال ادارہ ہے جس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

’ بلوچستان میں 770  کلومیٹر طویل ساحلی پٹی ہے۔۔۔ ہمارا کام فیصلہ لینا ہے اور ہم ہر فیصلہ صوبہ کی تعمیروترقی کے لئے لینا چاہتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!