پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ اور سیاسی محرک قرار دے دیا

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کی جانب سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو مبینہ طور تجارتی اداروں کے ساتھ جوڑ کر ان پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کو جانبدارانہ اور سیاسی محرک کے طور پر سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایس سی او اجلاس میں شرکت، مودی نے تاحال پاکستان کے دعوت نامے کا جواب نہیں دیا، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو تجارتی اداروں کے ساتھ جوڑنے اور ان کے درمیان روابطہ کا الزام عائد کر کے پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں تجارتی اداروں کی اسی طرح کی فہرستیں محض شکوک و شبہات پر مبنی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میں ایسی اشیا شامل تھیں جو کسی بھی ایکسپورٹ کنٹرول ریجیم کی جانب سے فہرست میں شامل نہیں تھیں اور پھر بھی انہیں وسیع اور سخت شقوں کے تحت حساس سمجھا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان 12 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے فارن اکنامک ٹریڈ اجلاس کی میزبانی کرے گا، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ کچھ ممالک نے جوہری عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کا دعویٰ کرنے کے باوجود اپنی پسندیدہ ریاستوں کو جدید فوجی ٹیکنالوجی کے لیے لائسنسنگ کی شرائط آسانی سے ختم کر دی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے دہرے معیار اور امتیازی طرز عمل عالمی سطح پر حکومتوں کی ساکھ کو کمزور کرتے ہیں، فوجی عدم توازن میں اضافہ کرتے ہیں اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم