سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، آئینی ترامیم ایجنڈے میں شامل نہیں سپلیمنٹری طور پر پیش کیے جانے کا امکان

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن ساڑھے 11 بجے کے بجائے وقت کی تبدیلی کے باعث شام 4 بجے سینیٹ اجلاس کے ساتھ ہی شروع ہوگا۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، تاہم آئینی ترامیم ایجنڈے میں شامل نہیں لیکن سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پر آئینی ترمیم پیش کی جاسکتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل کابینہ کا اجلاس بھی آج دن 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے جس میں مجوزہ آئينی ترامیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترامیم پیش کرنے سے قبل کابینہ سے منظوری لینا ضروری ہے۔

وزارت قانون و دیگر وزارتوں نے آئینی ترامیم کے مسودے پر کام مکمل کرلیا ہے جبکہ کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ آئینی ترامیم آج قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ضروری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پارلیمنٹ کا ہفتے کے آخر میں اجلاس بلانا غیر معمولی ہے کیونکہ عام طور پر بجٹ سیشن یا کسی حساس مسئلے کے لیے اجلاس طلب کیا جاتا ہے۔ اگرچہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے باضابطہ طور پر جاری کیے گئے ایجنڈے میں ترمیم کا کوئی ذکر شامل نہیں تھا لیکن اس طرح کی چیزیں عام طور پر ایک ضمنی ایجنڈے کے حصے کے طور پر ایوان کے سامنے رکھی جاتی ہیں۔

سینیٹ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری

سینیٹ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے لیکن اس میں کوئی غیر معمولی آئٹم شامل نہیں۔ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا۔ ایجنڈے میں آئینی ترامیم کے حوالے سے آئٹم شامل نہیں۔

مزید پڑھیں:مجوزہ آئینی ترامیم: مولانا فضل الرحمان ہمارا ساتھ دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اجلاس میں قائد ایوان اسحاق ڈار وقفہ سوالات معطل کرنے سے متعلق تحریک پیش کریں گے، اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں 2 توجہ دلاؤ نوٹسز بھی کارروائی کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ ایوان میں صدارتی خطاب پر صدر پاکستان کے تشکر سے متعلق تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی اجلاس کے 6 نکاتی ایجنڈے میں وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز، تحریک تشکر اور نکتہ ہائے اعتراض کے دیگر معاملات شامل ہیں۔

ایجنڈے میں آئینی ترامیم کے حوالے سے آئٹم شامل نہیں لیکن سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پر آئینی ترمیم پیش کی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور اسپین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں، سفیر

نیٹلی بیکر کا دورہ لاہور، پاک امریکا معاشی تعلقات اور مصنوعی ذہانت میں شراکت داری بڑھانے پر زور

یوم آزادی پریڈ میں بگھی کے استعمال پر آئی جی اور چیف کمشنر تنقید کی زد میں، محسن نقوی دفاع میں سامنے آگئے

خیبر پختونخوا کے مزید 4 تاریخی مقامات یونیسکو کی فہرست میں شامل

پاکستان ریلوے کا سب سے بڑا منصوبہ، ایم ایل ون: کام کب شروع ہوگا؟

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں