کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے بطور آئی جی اسلام آباد عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے بطور انسپکٹر جنرل  یعنی آئی جی اسلام آباد اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے، ان کی سینٹرل پولیس آفس آمد پر پولیس افسران اور جوانوں نے پرتپاک استقبال کیا، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

سینٹرل پولیس آفس میں کمان کی تبدیلی کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے بعد کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے باضابطہ طور پر آئی جی اسلام آباد کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل عمر کو کیسے گرفتار کیا؟ آئی جی اسلام آباد نے بتا دیا

عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے پولیس افسران سے تعارفی ملاقاتیں کیں اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔

نئے آئی جی اسلام آباد نے سینٹرل پولیس آفس کے اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور مختلف انتظامی و پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور اسلام آباد پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے اپنی ترجیحات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس میں خواتین کا کردار مردوں سے کم نہیں، آئی جی اسلام آباد کا عالمی یوم خواتین پر پیغام

’شہریوں کو بروقت اور مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فورس کے پیشہ ورانہ معیار کو بلند کیا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد نے افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کریں۔

مزید پڑھیں: آئی جی اسلام آباد کے گھر کے باہر سے لاکھوں روپے کی کیبل چوری کا معاملہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کیا جائے گا جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے پولیسنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے گی، جبکہ پولیس میں احتساب اور نظم و ضبط کے نظام کو بھی مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمن کمشنر برائے مذہبی آزادی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات

اے آئی سے پوری انسانیت کے خاتمے کا خدشہ، سابق گوگل ڈیپ مائنڈ محقق کا انتباہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد پاکستان کے سفارتی میدان میں اہم تبدیلیاں

کبھی گرفتاری کا دعویٰ، کبھی سڑک پر احتجاج، سہیل آفریدی لاہور میں کیا کرتے رہے؟

بلوچستان کی ترقی کے اصل دشمن: ’بی ایل اے‘ کی خاران میں سڑک تباہ کرنے اور مشخیل میں لیتھیم پروجیکٹ پر حملے کی مذموم کوشش

ویڈیو

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

جمہوریت ہی پاکستان کے لیے بہترین نظام ہے، یوم جمہوریہ پر ارکان پارلیمنٹ کی متفقہ رائے

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘