آئینی ترمیم: نواز شریف اور وزیر اعظم کا ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا امکان

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہبازشریف اور میاں نواز شریف جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر آنے کا امکان ہے، یہ چوتھی بار ہو گا کہ مولانا فضل الرحمان سے مجوزہ آئینی ترمیم کے بل پر حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومتی وفد ان سے ملنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترامیم کے لیے نمبر گیم پوری ہے، اسحاق ڈار کا دعویٰ

اتوار کو نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جو کہ بے نتیجہ رہی، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئینی ترمیم کے لیے نمبر گیم پوری ہے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ مولانا فضل الرحمان سے مزید گفتگو کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف بھی ان کے گھر آ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت عدلیہ سے متعلق قانون سازی کے لیے نمبر پورے کرنے میں ناکام ہوگی، عمر ایوب کا دعویٰ

اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میاں برادران مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم سے متعلق اعتماد میں لینے کے لیے خود ان کے گھر تشریف لا رہے ہیں،  نوازشریف بزاتِ خود مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے اور انہیں آئینی ترمیم پر انہیں حکومت کی حمایت کرنے کے لیے قائل کریں گے۔ امکان ہے کہ نوازشریف کے ہمراہ صرف وزیر اعظم شہبازشریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی قوم کا فخر، آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش