پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) ان گنت مسائل کا شکار ہے، ایک طرف فلائٹس روزانہ کی بنیاد پر منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں تو دوسری طرف پی آئی اے اپنی غفلت کے باعث سامان ہی ساتھ لے کر نہیں آتی جس سے شہریوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز پر مسافروں کو ان کے سامان کے بغیر ہی گلگت پہنچا دیا اور اب پی آئی اے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پائلٹ پشاور جانے والی فلائٹ کو غلطی سے کراچی لے آیا جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔
جہاز میں موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ 30 گھنٹے سے وہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں لیکن پرواز پشاور لے جانے کی بجائے کراچی اتار دی گئی ہے اور اب پولیس پائلٹ کو جہاز سے اتارنے کی کوشش کر رہی ہے، ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایسی غلطی ممکن ہے؟
PIA کا پائیلٹ پشاور جانے والی فلائیٹ کو غلطی سے کراچی لے آیا
کیا ایسی غلطی ممکن ہے ؟ pic.twitter.com/KgnlxHR5L0— Waqar khan (@Waqarkhan123) September 16, 2024
زیادہ تر صارفین کا خیال ہے کہ پی آئی اے کا عملہ جان بوجھ کر ایسی کوتاہیاں کررہا ہے تاکہ یہ ایئر لائن جلد اور سستے داموں بک جائے۔
بکواس کرتے ہیں ایسا ممکن ہی نہیں ۔ جان بوجھ کر زلیل کر رہے ہیں تاکہ جلدی بکے یہ ائیر لائن اور سستے داموں بکے ۔
— Adnan Rasool Mughal (@AdnanRasul9) September 16, 2024
فوزیہ صدیقی لکھتی ہیں کہ یہ غلطی نہیں ہے، پی آئی اے کی جانب سے یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہوگا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ پی آئی اے نے ٹیکنالوجی کا بھی مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، کیا ہم پتھروں کے دور میں رہ ہے ہیں جو ایسی غلطی ہوگئی۔
یہ غلطی نہیں ہے یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہوگا ۔۔۔۔ مطلب انہوں ٹیکنالوجی کا بھی مذاق بنا کر رکھ دیا ہے ہم پتھروں کے دور میں رہ ہے ہیں کیا ؟ https://t.co/c5s1tMRTmF
— Fauzia Siddiqui (@fozisidd) September 16, 2024
ایک ایکس صارف نے کہا کہ پاکستان میں اب ہر چیز ممکن ہے۔
اس ملک میں اب ہر چیز ممکن ہے.
— Nasir Kassi. ناصر کاسی (@nasir_kassi) September 16, 2024
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ جہاں فارم 45 کی بجائے فارم 47 سے حکومت بن جائے وہاں جہاز بھی پشاور کی جگہ کراچی اتر گیا تو کیا بڑی بات ہے۔
جہاں فارم ۴۵ کی بجاے فارم ۴۷ سے حکومت بن جاے وھاں جہاز بھی پشاور می جگہ کراچی اتر گیا تو کیا بڑی بات ھے ۔
— Syed (@hussaisa776) September 16, 2024
صارفین کا مطالبہ ہے کہ پی آئی اے اپنی سروسز میں بہتری لائے تاکہ شہریوں کو ایسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔