بھارت نے چین کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی۔
بھارتی ٹیم نے فائنل میں حریف ٹیم کو 0-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈین ٹیم کے کھلاڑی جوگراج سنگھ کی جانب سے واحد گول اسکور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، جنوبی کوریا کو شکست دیکر پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن کا مقابلہ جیتا تھا، قومی ٹیم کے حنان شاہد اور سفیان خان نے 2،2 گول اسکور کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔
یہ بھی پڑھیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور چین آج سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے
قومی ٹیم کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں 3 اور چوتھے کوارٹر میں 2 گول کیے گئے۔ قومی ٹیم نے ایونٹ میں 3 میچ جیتے، 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 2 برابر رہے۔