پاکستان طویل مدتی شراکت دار، بیلسٹک میزائل کی حمایت نہیں کرتے، امریکا

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار ہماری پرانی پالیسی ہے، اور آئندہ بھی وہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کرے گا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہے اور ہم اسی پالیسی پر قائم ہیں۔ امریکا مہلک ہتھیاروں کی حمایت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا تاکہ دنیا اور ہم ان مہلک ہتھیاروں سے محفوظ رہ سکے۔

مزید پڑھیں: ‏پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے حامی نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی اور امریکا مہلک ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے نظام کی مضبوطی کے لیے بھی پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق ہمارے خدشات واضح ہیں، پاکستان ہمارا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے۔ مہلک ہتھیاروں پر پابندی دراصل ہماری قومی سلامتی کی ضمانت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر ہماری کڑی نظر ہے، تاہم وہ ہمارا قریبی دوست ملک بھی رہا ہے، لیکن دنیا کو مہلک ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے پابندیوں اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایران کو واقعی پاکستانی شاہین 2 میزائل کی ضرورت ہے، بھارتی دعوؤں کو پذیرائی کیوں نہ مل سکی؟

واضح رہے امریکی محکمہ خارجہ نے حال ہی میں ایک چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایک چینی شہری اور 3 چینی کپمنیوں پر مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے الزام میں پابندی عائد کی ہے۔

ان پر الزام تھا کہ چین کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین 3 اور ابابیل سسٹم کے لیے آلات کی خریداری میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے،  اور ممکنہ طور پر بڑے سسٹمز یعنی راکٹ موٹرز کی جانچ کے آلات خریدے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی