عمر ایوب نے ملک میں مارشل لا لگنے کی بات کیوں کہی؟

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب نے کہا ہے کہ ترمیمی مسودے کے بارے میں وفاقی وزیرقانون کو بھی کچھ نہیں تھا، اگر یہ مسودہ منظور ہوجاتا تو ملک میں مارشل لا لگ جاتا۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں حکومتی نمائندوں اور ان کے اتحادیوں کا کردار منفی رہا، یہ تمام لوگ کٹھ پتلیوں کا کردار ادا کرتے ہوئے چاہتے تھے کہ اپنے ہاتھ پاؤں کاٹ کر کسی اور کے حوالے کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:یہ لوگ جو ترامیم کرنا چاہتے ہیں وہ خطرناک ہیں، عمر ایوب

 عمر ایوب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ انہیں ترمیمی مسودہ قبول نہیں ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو بھی مسودے کے بارے میں کچھ پتا نہیں، کہ تمام تر صورتحال میں مولانافضل الرحمان نے مثبت کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ اگر یہ بل پاس ہوجاتا تو ملک میں مارشل لا لگ جاتا، آئینی معاملات سپریم کورٹ میں آئینی بینچ بنا کر کیوں حل نہیں کیے جاتے، آئینی عدالت کا جج صدر زرداری لگاتے جو اپنی مرضی کے قوانین بناتے، ہمیں کسی بھی قسم کی سپر عدالت قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایجنسیوں کے ڈی جیز کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آرٹیکل 8 ، 199  اور 200 کے ساتھ 57 آئینی ترامیم کر رہے تھے جس کا ڈرافٹ کسی کے پاس نہیں تھا نہ ہمیں دیا گیا، خصوصی کمیٹی میں حکومتی اراکین کے پاس ہمارے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا، آئندہ بھی ایسی کوئی ترمیم آئی تو ہم بھرپور مذمت کریں گے۔

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے متعلق عمر ایوب نے کہا کہ لاہور کا جلسہ ہر صورت ہوگا، عمران خان نے کا پیغام ہے کہ لاہور جلسے کے لیے ورکرز تیاری کریں یہ جلسہ ہو کر رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس کتنے لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق، زمینی کارروائی کا اسرائیلی دعویٰ

’آج 2 کلیجیاں زیادہ کھا لیں‘، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ مشورہ کس کو دیا؟

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ ٹریفک پلان، 400 سے زائد اہلکار تعینات، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا عید صفائی آپریشن شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز خود نگرانی کررہی ہیں

ویڈیو

کراچی میں بڑی آفر: گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کی مبارکباد؛ اتحاد، قربانی اور قومی یکجہتی پر زور

یہ غلط فہمی ہے کہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کی حامی ہے، حافظ عبدالرحمان

کالم / تجزیہ

بے گھر بچوں کی عید

عید الاضحیٰ کے دن ایک خوش کن بات

ہر راستہ بیجنگ کی جانب