ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

اتوار 25 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے عام علاقے زرکانی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 6 بھارت نواز دہشتگرد ہلاک ہوگئے تاہم اس کوشش کے دوران پاک فوج کے 2 جوانوں نے بے جگری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا رتبہ پایا۔

یہ بھی پڑھیں: ہلاک 260 افغان دہشتگردوں کی شناخت اور دستاویزی ثبوتوں نے طالبان اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑ دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی انتہائی مہارت سے کیے گئے آپریشن کے دوران 6 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک غلام مرتضیٰ (عمر 36 سال، ساکن ضلع گجرات) اور سپاہی تاثیر احمد (عمر 30 سال، ساکن ضلع تلہ گنگ) بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔

ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف اور معصوم شہریوں کے قتل کی متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

علاقے میں کسی اور بھارتی سپانسرڈ خارجی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیے: خیبر پختونخوا میں 10 خوارج ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظور کردہ وژن ’عزم استحکام‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف بھرپور مہم اسی جوش و خروش سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہر قیمت پر قوم کے تحفظ کے ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: پاک فوج کے افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: زیر حراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس ترجمان

جیپ ریلی میں سرکاری گاڑی کا استعمال، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس، ڈی سی جھنگ عہدے سے فارغ

مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہدا کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، رانا سکندر حیات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پرویز خٹک سے ملاقات، صوبے کے لیے مشترکہ مشاورت پر اتفاق

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟