مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی نگرانی میں منعقد ہونے والی مضحکہ خیز انتخابات کے پہلے مرحلے کی بین الاقوامی قانون کی نظر میں کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں انتخابات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتے، صدر مملکت

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا جس کا اظہار اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہاکہ کوئی دوسرا عمل کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا متبادل نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرائیں گے، کانگریس کا ریاستی انتخابات سے قبل کشمیریوں سے وعدہ

انہوں نے کہاکہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں 14 سیاسی جماعتوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے اور بہت سے سیاسی رہنما نظر بند ہیں، اس لیے خوف و ہراس کے ماحول میں ایسی انتخابی مشق درست نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں