سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شن وارسک کے علاقے میں آپریشن کیا ۔
ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا کمانڈر جان محمد عرف چراغ بھی مارا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حامد رسول شہید جبکہ 2 افسران سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔