’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغان قونصل جنرل اور ساتھی کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی کو عام بات قرار دے دیا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر افغان اہلکار قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں پشاور: افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں، قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہوئے

انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے زیادہ تر وہی لوگ سوال کررہے ہیں جو اللہ کے سامنے بھی کھڑے نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ 17 ستمبر کو پشاور میں ایک تقریب کے دوران افغان قونصل جنرل قومی ترانے کے دوران اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے اور ان کے ساتھی نے بھی ایسا ہی کیا۔

قومی ترانے کی بے ادبی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے شدید احتجاج کیا اور افغان ناظم الامور کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

اس اہم معاملے پر جہاں اعلیٰ حکام سمیت عوام بھی غصے کا اظہار کررہے ہیں، تو وہیں دوسری جانب کچھ افراد کا خیال ہے کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں افغان قونصل جنرل کی قومی ترانے کی بے احترامی، ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی اسے عام معاملہ قرار دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں، اس پر افغان قونصل جنرل کی وضاحت بھی آچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟