جلسے کا مقررہ وقت شروع، 3درجن کرسیاں بھی خالی ہیں، مریم اورنگزیب

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلسے کے مقررہ وقت کا آغاز ہونے والا ہے اور ابھی تک کرسیاں خالی ہیں، یہ انقلاب اور مقبولیت کاعبرتناک نظارہ ہے۔

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر جلسہ گاہ کے مناظر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھ مقررہ وقت کا آغاز ہوچکا ہے اور ابھی تک گنے چنے لوگ ہی جلسہ گاہ میں ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور جلسہ: تحریک انصاف کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ پنجاب میں داخل

انہوں نے لکھا کہ اب تک یہ لوگ 3درجن کرسیاں نہیں بھرسکے، یہ انقلاب اور مقبولیت کاعبرتناک نظارہ ہے، جعلی اور پرانی وڈیوز جاری  کرکے اپنے حامیوں کی ذہن سازی کی  جاتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس بار اصلی مناظر ہم جاری کر رہے ہیں تاکہ کوئی شک نہ رہے۔ پنجاب سے تو مسترد ہوچکے ہیں، اس لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اور سرکاری مشینری کے ہمراہ انتشاری سرکس لگانے کی کوشش جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے برسرِ پیکار صوبے کی ریسکیو کی گاڑیاں، ایمبولنسز، کرینیں خیبر پختونخوا سے پنجاب سیاسی انتشار پھیلانے کے لیے لانا اِن کا اصل چہرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جلسوں سے رہا نہیں ہوں گے، علی امین لاہور میں معافی مانگیں، عظمیٰ بخاری

واضح رہے اس سے قبل پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب کے لوگ مصروف ہیں وہ جلسے میں نہیں جارہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے ساتھ ڈنڈا بردار فورس لارہے ہیں، گاڑیوں میں اسلحہ رکھا ہوا ہے اور سرکاری مشینری کا استعمال کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسکو ختم، ملازمین کے لیے 4.18 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور سہولیات کے بحران پر تشویش

غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ علاقے پر اسرائیل قابض ہوچکا، 73 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، رپورٹ جاری

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑا قدم، 4.5 ارب روپے کے قومی چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد شروع

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز