خیبر پختونخوا: کلاس فور کی نوکری کے لیے پی ایچ ڈی اور ایم فل امیدواروں کی درخواستیں جمع کرانے کا انکشاف

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں کلاس فور کی نوکری کے لیے پی ایچ ڈیز اور ایم فل ڈگری ہولڈر امیدواروں کی جانب سے درخواستیں جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ میانخیل نے معاملے پر اسمبلی سیکریٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں کلاس فور کی اسامیوں کے لیے پی ایچ ڈیز، ایم فل اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

مزید پڑھیں:آئینی ترامیم بل پاس ہونا تو دور کی بات آئندہ کسی کی جرات نہیں کہ بل پیش کرے، علی امین گنڈا پور

توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا آبائی ضلع ہے۔ صوبائی حکومت پی ایچ ڈی مکمل کرنے والوں کے لیے پروفشنل الاؤنس پروگرام کا اجرا کریں۔ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مایوسی سے بچانا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی توانائی کمپنیوں کی پیشکشیں، پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

پروجیکٹ فریڈم کی معطلی: ’پاکستان نے ایک بار پھر بڑا طوفان روک لیا‘

پاکستانی آرمی کیڈٹ نے آسٹریلیا میں ’بہترین غیر ملکی فوجی کیڈٹ‘ کا اعزاز حاصل کر لیا

اے لیول امتحانات کی ساکھ کو خطرہ، بزنس اسٹڈیز کا پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد پولیس کا کھنہ کے علاقے میں ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی