آئینی ترامیم بل پاس ہونا تو دور کی بات آئندہ کسی کی جرات نہیں کہ بل پیش کرے، علی امین گنڈا پور

منگل 17 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم بل پاس ہونا تو دور کی بات ہے کسی کی جرات نہیں ہوگی کہ آئندہ بل پیش کرے۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو کی پھر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آئینی ترامیم پر حمایت کا مطالبہ دہرا دیا

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے سوچا کیسے کہ وہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے۔ یہ جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتی ہیں انہیں شرم آنی چاہیئے۔

مزید پڑھیں:مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پارلیمنٹ میں ان کو شکست دیں گے۔ ہم اپنے جائز حق کے لیے کھڑے رہیں گے، اس طرح کا بل پاس ہونا تو دور کی بات ہے، وہ آئندہ اسمبلی میں پیش بھی نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں:آئینی ترامیم کا معاملہ، نواز شریف وزیراعظم اور وزرا سے کیوں ناراض ہوگئے؟

واضح رہے کہ آئینی ترامیم کا بل پاس کروانے کے لیے حکومت نے خلافِ معمول ہفتے اور اتوار کے روز بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر رکھے تھے، لیکن ترامیم کے لیے مطلوبہ نمبرز پورے نہ ہونے پر ترامیمی بل پاس نہیں کروایا جا سکا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

سہ ملکی دورہ کامیاب، انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، اسحاق ڈار

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی انطالیہ میں مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان اور امریکا کے درمیان توانائی، منی لانڈرنگ اور سرمایہ کاری تعاون پر تبادلہ خیال

خطے میں کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی، پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف

ویڈیو

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی