جماعت اسلامی سے رابطہ نہیں ہوا، اگلے سال تک 3 ڈسکوز کی نجکاری ہوجائے گی، وزیر توانائی

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے بجلی سستی کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، اگلے سال تک 3 ڈسکوز کی نجکاری ہوجائے گی، اس حوالے سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران بہت کام ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، اور سرکلر ڈیٹ میں کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کا چاروں صوبوں میں دھرنے کا اعلان

انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کے ساتھ گزشتہ 5 ماہ سے گفتگو ہورہی ہے، میں شروع سے یہی کہہ رہا ہوں کہ ہم ایک ایک پلانٹ کا تجزیہ کررہے ہیں۔

وزیر توانائی نے کہاکہ جن پلانٹس کی ضرورت نہیں، ان کے ساتھ گفتگو کا آغاز کیا ہے، آئی پی پیز سے اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی ہے۔

اویس لغاری نے کہاکہ جولائی، اگست اور ستمبر میں ڈسٹری بیوشن کے نقصانات کم ہوئے ہیں، اور بہتری کی امید ہے۔

انہوں نے کہاکہ 3 کروڑ صارفین کو بجلی پر سبسڈی دی جارہی ہے، جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا کہا تھا، ان کے ساتھ ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک مہنگے داموں بجلی بنا رہی ہے، جس کا بوجھ ہم پر پڑ رہا ہے، امید ہے کہ اس بوجھ کو کم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا دیا تھا، اور بعد ازاں حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا تھا کہ 45 روز کے اندر عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا، لیکن معاہدے کا وقت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے کوئی پیشرفت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی وزیر توانائی نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں تبدیلی کا امکان مسترد کردیا

اب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، 29 ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں