گورنر اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں مختلف یورنیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے معاملے میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مابین کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اب الزام عائد کیا ہے کہ وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق سارا معاملہ پنجاب یونیورسٹی کا ہے، گورنر پنجاب اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر کو جس امیدوار پر اعتراض تھا، وہ اسے مسترد کر سکتے تھے، وہ اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ اور شفافیت پر وائس چانسلرز لگائے ہیں، ہر کام میرٹ پر کررہی ہوں، سفارش بہت آتی ہیں، ایم این ایز، ایم پی ایز سبھی سفارش لاتے ہیں لیکن میں کسی کی بھی نہیں سنتی۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب میں کشیدگی شدت اختیار کرگئی، گورنر ہاؤس سے وائس چانسلرز تعیناتی کی 13 سمریاں مسترد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا کہ صبح 9 بجے سے رات 12 بجے تک کام کرتی ہوں، محکمہ پولیس میں رشوت کے خاتمے کے لیے وردی کے ساتھ کیمرا لگا رہے ہیں، کوئی بھی پولیس اہلکار اس وردی کے بغیر ڈیوٹی نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ کالجز، یونیورسٹیز میں منشیات کی روک تھام کے لیے بڑے بڑے گینگ پکڑے گئے ہیں جو اپنے ذاتی جہازوں پر مختلف شکلوں میں منشیات لا کر بیچتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کلینکس آن ویلز سے دیہی جگہوں پر سینکڑوں افراد مستفید ہورہے ہیں، کسان کارڈ اور ٹریکٹر اسکیم کے لیے لاکھوں لوگوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی آسامیاں خالی،معاملہ کیا ہے؟

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے بھیجی گئی تمام 13 سمریاں مسترد کردی تھی۔ ذرائع نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ گورنر سردار سلیم حیدر نے تمام سمریاں مسترد کرنے کی وجوہات بھی صوبائی حکومت کو ارسال کی ہیں۔ پنجاب حکومت نے پیر کو 7 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرریاں کی تھیں۔ صوبائی حکومت نے 14 روز کی مقررہ مدت مکمل ہونے کا جواز بنا کر یہ تقرریاں کی تھیں۔

دوسری جانب گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ میرٹ پر وائس چانسلر لگیں، میرا کوئی مفاد نہیں صرف میرٹ پر تعیناتیاں چاہتا ہوں، وائس چانسلر کی تعیناتی جس طرح ہوئی اس پر بہت انگلیاں اٹھیں، میری کوشش ہے کہ میرٹ پر وائس چانسلر لگیں، میرا کوئی مفاد نہیں، چاہتا ہوں میرٹ پر تعیناتیاں ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں