حماد اظہر سے شادی کی خبروں پر شفا یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے آخر خاموشی توڑ دی اور اپنے خلاف پھیلنے والی شادی کی خبروں کی تردید کردی، انہوں نے کہا کہ پیارے دوستو میں نے کسی سے شادی نہیں کی، سوشل میڈیا پر خواہ مخواہ مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اینکرپرسن و مارننگ شو ہوسٹ شفایوسفزئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں، میری ابھی تک کوئی شادی نہیں ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر فضول بحث چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرد کے زیر تسلط چلنے والے معاشرے میں عورت کتنی کمزور ہے کہ اس کو ہمیشہ اپنے وجود کی وضاحت کرنی پڑتی ہے، خاص طور پر جو خواتین روزگار کمانے نکلتی ہیں۔

مزید پڑھیں: حماد اظہر کی دوسری شادی کی خبریں، پی ٹی آئی رہنما نے کیا کہا؟

شفا یوسفزئی نے لکھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان کو اس طرح نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے پہلے بھی کہیں نہ کہیں ان کو اس طرح کی صورتحال سے گزرنا پڑا ہے۔ مزید لکھا کہ تمام سوشل میڈیا سائٹس سے درخواست کروں گی کہ وہ اس کو حذف کردیں۔

’تمام مہذب مردوں اور عورتوں سے درخواست کرتی ہوں کہ اس فضول کیمپیئن کا حصہ نہ بنیں۔ اس کے علاوہ ان تمام لوگوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے تعاون کیا‘۔

واضح رہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک صحافی کے دعوے کے بعد یہ خبر وائرل تھی کہ پی ٹی آئی لاہور کے سیاست دان حماد اظہر نے دوسری شادی کرلی ہے، اور وہ کوئی خاتون اینکرپرسن ہیں۔

اس خبر کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرنا شروع کردیے اور خاتون اینکر پرسن کو شفا یوسفزئی سے جوڑنا شروع کردیا، جس پر حماد اظہر نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے ریپلائے کیا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جب بھی ایسا کچھ ہوا تو پیشگی اطلاع دوں گا۔

مزید پڑھیں: طلاق کے 15 سال بعد اداکارہ جویریہ عباسی کا دوسری شادی کا اشارہ

خیال رہے صحافی نجم الحسن باجوہ نے لکھا تھا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدے دار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کرلی ہے، دونوں کو مبارک ہو، جس پر صارفین نے کہا کہ ہینڈسم تو حماد اظہر ہی ہیں۔

جواب میں حماد اظہر نے بھی مزاخیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ نیچے تو میرا نام چل رہا ہے، سب دوستوں کا مجھے ہینڈسم تصور کرنے کا شکریہ لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟