گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان پر (فیصل امین) کرپشن کے الزامات لگانے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کیس دائر کردیا ہے۔

فیصل امین گنڈا پور نے سیشن جج پشاور کی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی نے ٹی وی شو میں ان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ صوبائی اسمبلی میں اعتماد کھو چکے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ساکھ کو اور عزت کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ نجی چینل اور اس کے اینکر نے بھی علی امین کا مؤقف لینے کی کوشش نہیں کی۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ معافی مانگ کر 50 کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کیے جائیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کو معافی مانگنے کے لیے لیگل نوٹس بھی بھیجا تھا،گورنر نے لیگل نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا اس لیے عدالت میں درخواست دائر کر رہے ہیں۔ درخواست میں نجی ٹی وی اور شو کے میزبان کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ