بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا خاتمہ کرنےپر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آواران ضلع کی ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری کو شاباش دیتے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کو فوقیت دے گی۔

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہائیوں سے بند اسکول فعال ہوررہے ہیں، ضلع آواران کا 12 سال سے بند اسکول کھل گیا ہے، جہاں اساتذہ کی باقاعدہ تعیناتی کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو کتابیں اور اسٹیشنری بھی فراہم کردی گئی ہے۔

ایکس ڈاٹ کام پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلٰیٰ بلوچستان نے ضلع آواران کی خاتون ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا اور غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی بھی جاری رہے گی۔

دوسری جانب حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ تعلیم نے 5 اضلاع کے ضلعی افسران تعلیم کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے ہیں، اس ضمن میں جاری ایک اعلامیہ کے مطابق عرصہ دراز سے غیر حاضر عادی اساتذہ کے خلاف عدم کارروائی پر ضلعی افسران کو جواب طلبی کے نوٹس جاری  کیے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ، آواران، اوستہ محمد، زیارت اور ضلع خاران کے افسروں سے مبینہ طور پر دانستہ غیر حاضر اساتذہ کی غفلت پر چشم پوشی اختیار کرنے پر جواب طلبی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غیر حاضر اساتذہ کے باعث صوبے ان 5 اضلاع میں تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں