اسرائیل کے بیروت اور غزہ پر حملے، فلسطینی تنظیم کے 3 ارکان سمیت 105 افراد شہید

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے جو ایک سال سے سرحد پر حزب اللہ سے جاری لڑائی کے دوران شہر کے وسط میں پہلا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: درجنوں اسرائیلی طیاروں کا یمن پر حملہ، کوئی بڑا ٹارگٹ حاصل نہیں ہوسکا

غیرملکی میڈیا کے مطابق، بیروت میں واقع عمارت پر اسرائیلی حملے میں فلسطینی عسکری تنظیم ’پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین‘ کے 3 ارکان شہید ہوگئے ہیں۔ فلسطینی تنظیم نے بھی ان 3 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں میں بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لبنان کی وادی بقاع اور عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 105 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی مہم جوئی کی شدید مذمت

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے 120 مقامات کونشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے یمن کے شہروں حدیدہ اور راس عیسیٰ میں بندرگاہ اور بجلی گھروں کو بھی نشانہ بنایا، ان فضائی حملوں میں 4 یمنی شہری شہید اور 29 زخمی ہوگئے تھے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے بھاری جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے ہمراہ لبنان کی سرحد کی طرف پیش قدمی جاری ہے جس سے لبنان پر زمینی حملے کے خدشات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے حزب اللہ، حماس اور پاسداران انقلاب کے کون کون سے اعلیٰ کمانڈر شہید کیے؟

لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ لبنان میں شدید اسرائیلی حملوں کے نتیجہ میں 10 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں جو ملکی آباد ی کے 17 فیصد کے قریب ہیں۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد کا تخمینہ بہت زیادہ ہے، یہ تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے جولبنان کی آبادی کا تقریباً چھٹا حصہ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب سے بڑی نقل مکانی ہے جو لبنان میں ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں فوجی مہم جوئی جاری رکھنے کے لیے امریکا سے کتنے ارب ڈالر ملے؟

ادھر غزہ پر بھی اسرائیلی بربریت میں کمی نہ آسکی ہے، اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے 5 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 23 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 41 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 96 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

روس کا آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر 32 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کا اعلان، یوکرین کی تصدیق

اسحاق ڈار سے نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ کا رابطہ، امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد کردی، 4.5تک پہنچنے کا امکان

ویڈیو

ایران امریکا جنگ بندی: پاک فوج اور وزیراعظم کے حق میں یوم تشکر ریلی

پاکستان کی نئی عالمی پہچان، تنہائی سے مرکز امن تک

ایران، امریکا جنگ بندی: پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو معاشی ترقی میں بدلنے کا موقع ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

اسلام آباد میں آخری اوور

اسلام آباد مذاکرات: لبنان جنگ سب بگاڑ سکتی ہے

امن مذاکرات: توقعات، امکانات اور خدشات