اسرائیل کی لبنان میں زمینی کارروائی شروع، اقوام متحدہ کی مخالفت

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج لبنان میں داخل ہوگئی ہے اور اس نے حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن بھی شروع کردیا ہے، جس کی اقوام متحدہ نے شدید مخالفت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لبنان میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی مخالفت کی ہے۔ ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث امن فوج گشت سے قاصر ہے، لبنان میں کسی بھی زمینی کارروائی کے خلاف ہیں، اسرائیل پہلے ہی لبنان پر  فضائی حملے کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے بیروت اور غزہ پر حملے، فلسطینی تنظیم کے 3 ارکان سمیت 105 افراد شہید

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی آرمی نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف محدود زمینی آپریش کا آغاز کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر متعدد فضائی حملے بھی کیے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کے جاری بیان کے مطابق، پیر کو لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 95 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں زمینی آپریشن میں اسرائیلی ٹینکوں اور آرٹلری سے حملے کیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے زمینی آپریشن کے آغاز سے قبل امریکا کو امریکا کو آگاہ کردیا تھا اور بتایا تھا کہ لبنان میں زمینی کارروائی 2006ء کی جنگ سے چھوٹی ہوگی جس کا مقصد اسرائیل کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے بیروت اور غزہ پر حملے، فلسطینی تنظیم کے 3 ارکان سمیت 105 افراد شہید

ادھر، غزہ میں بھی اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں۔ پیر کو مرکزی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی حملے میں کم ازکم 11 فلسینی شہید ہوئے۔ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں اور جارحیت کے باعث 41 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 96 ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فٹبال کی دنیا کا سنہری باب بند ہونے کے قریب، کرسٹینا رونالڈو نے اہم فیصلہ سنا دیا

حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 40 روز مؤخر

اسرائیل کا مصنوعی ذہانت پر بھی حملہ، ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر گرتی ساکھ بچانے کے لیے من پسند بیانیہ مسلط کرنے کا انکشاف

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں