عادل خان کا راکھی سے شادی کے انکار کے بعد ایک اور نیا بیان

جمعہ 13 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت کے نئے شوہر عادل خان درانی نے راکھی کے سامنے اپنا بیان بدل دیا۔

عادل خان درانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے درمیان راکھی سے شادی کی خبروں کو فیک قرار دیا تھا جس کے بعد راکھی نے میڈیا پر آکر شدید ردعمل کا اظہار کیا، ساتھ ہی عادل خان درانی کے دھوکے پر زاروقطار روتے ہوئے دہائیاں بھی دیں۔

دوران گفتگو راکھی نے بھارتی صحافیوں کو مشورہ دیا کہ وہ عادل خان درانی سے شادی سے انکار کی وجہ پوچھیں جس کے لیے راکھی نے صحافی کو شوہر عادل خان کا نمبر دینے کی حامی بھی بھری۔

اب بھارتی میڈیا کے اکاؤنٹ پر خاتون صحافی کی عادل خان درانی اور راکھی سے کی گئی آڈیو کانفرنس کال شیئر کی گئی ہے جس دوران عادل اپنے بیان سے مکر گئے اور کہنے لگے کہ راکھی اور میں اب بھی ساتھ ہیں۔

عادل خان درانی کا کہناتھا کہ ہم دونوں اب بھی ساتھ ہیں، ایک ساتھ گھوم پھر بھی رہے ہیں اور ہمارے درمیان کچھ بھی برا نہیں ہے، سب کچھ بہت اچھا ہے دوران کال راکھی کا کہنا تھا کہ آپ کے انکار کے بعد سے میں رو رہی ہوں، میری والدہ کی طبیعت بھی اسی لیے خراب ہے، آپ مجھے مرتے دم تک نہیں چھوڑسکتے۔

کانفرنس کال کے دوران جب راکھی نے عادل سے شادی سے انکار کا سوال کیا تو وہ اپنے بیان سے مکر گئے اور راکھی سے سوال کیا کہ میں نے کس کو انکار کیا جس پر صحافی نے واضح کیا کہ آپ نے مجھے کہا تھا کہ یہ فیک ہے ۔

جس پر عادل کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کہا تھا کہ میری طرف سے اس شادی کی کنفرمیشن نہیں ہے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں