فیکٹ چیک: ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج چھوڑ کر کیوں چلے گئے؟

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف مذہبی اسکالر اور مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، گزشتہ روز انہوں نے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں پاکستان سویٹ ہوم کی ایک تقریب میں شرکت کی، جس میں انہوں نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں سے خصوصی خطاب بھی کیا۔

مگر گزشتہ روز سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی گردش کررہی ہے، جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

اس ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کہا جارہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان نے جب تقریب کے اختتام پر یتیم بچیوں کو شیلڈز دینے کے لیے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اسٹیج پر بلایا تو وہ شیلڈ دیے بغیر اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے، اور ان کی جانب سے یہ کہا گیا کہ یہ آپ کی بیٹیاں نہیں یہ نا محرم ہیں۔ آپ ان کو چھو نہیں سکتے نا اپنی بیٹیاں کہہ سکتے ہیں۔

کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شیلڈز دینے سے انکار کرتے ہوئے یہ کہاکہ یہ بچیاں نامحرم ہیں، اس لیے وہ شیلڈ پیش نہیں کرسکتے۔

سویٹ ہوم کی اس تقریب میں موجود وی نیوز کے نمائندے نے اس معاملے کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا، اور وہاں موجود انتظامیہ کے مطابق وہ تقریب میں صرف کچھ منٹ شرکت کے لیے آئے تھے، مگر سویٹ ہوم کی جانب سے ڈاکومینٹریز چلائی گئیں، جس میں کافی وقت صرف ہو گیا، اور شاید انہیں کہیں اور جانا تھا اسی لیے وہ تقریب کے ختم ہوتے ہی چلے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسٹیج سے اترنے کی ویڈیو کے حوالے سے جو کچھ کہا جا رہا ہے، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ اور ایسا بھی کچھ نہیں ہوا کہ انہوں نے چھوٹے بچوں کو شیلڈ دی ہو اور بچیوں کو چھوڑ دیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں ’آپ کے لیکچرز شوق سے سنتا ہوں‘، وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ خصوصی خطاب میں کہاکہ آج مجھے خوشی ہوئی ہے کہ میں سویٹ ہوم کے فرشتوں اور پریوں سے ملا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ اللہ قران پاک کی ایک آیت میں فرماتے ہیں پڑھو اے نبیﷺ اپنے رب کا نام لے کر جس نے پیدا کیا۔ جو لوگ پڑھنے پر توجہ دیتے ہیں پوری آیت پر توجہ نہیں دیتے۔ پڑھو اللہ کے نام سے اگر پڑھائی اللہ کے قریب نہیں لے کر آتی تو وہ آخرت کے لیے ناکارہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جو ہدایت کے راستے پر چلتے ہیں اس دنیا اور آخرت میں ان کے لیے کامیابی ہے۔ اللہ کے نزدیک سب سے اچھا پیشہ تبلیغ کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں 57 اسلامی ممالک موجود، مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے نیٹو طرز کا اتحاد تشکیل دینا چاہیے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

اس موقع پر موجود سربراہ سویٹ ہوم زمرد خان نے کہاکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک عالم اسلام کے لیے روشنی کا ذریعہ ہیں، اللہ کی مہربانی سے ڈاکٹر نائیک نے سویٹ ہوم کے بچوں سے خطاب کیا جو ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں