پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان، عامر جمال کی شمولیت

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، بیٹنگ لائن برقرار رکھی گئی۔ عامر جمال کی شمولیت کے ساتھ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم 3 فاسٹ بولر اور ایک ریگولر اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ٹیم شامل ہیں۔ محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد ٹیم میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ملتان: انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، پہلے ٹیسٹ سے بین اسٹوک آؤٹ

اس موقع پر کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس دنیا کے بہترین آلراؤنڈر ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم ان کے بغیر بھی کھیلی ہے، اسٹوکس کے بغیر کھیلنے کا نقصان ضرور ہوگا۔ ان کی پلیئنگ الیون اچھی اور متوازن ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ عامر جمال کے آنے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، تسلسل لانے کے لیے بیٹنگ لائن کو برقرار رکھا گیا ہے، ہماری یہ بیسٹ پلیئنگ الیون ہے۔

’ماضی میں ہم قریب آکر ہارتے رہے ہیں، اب ہمیں اپنی مضبوط کرکٹ کھیلنا ہوگی‘۔

کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے پاس اچھے سیمرز ہیں، ہم غلط اندازہ نہیں لگا سکتے فاسٹ بولرز میں ورک لوڈ مینجمنٹ کے لیے روٹیشن پالیسی لانا پڑتی ہے۔ عامر جمال نے آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کیا ہے اس لیے 8 نمبرتک بیٹنگ کی۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ پاکستان کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہ کرے، ناصر حسین نے خبردار کردیا

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ 5دن کا کھیل ہے، اس لیے آپ حکمت عملی ایک نہیں رکھ سکتے، بیٹرز کی صورتحال تھوڑی مختلف ہوتی ہے، اور پچ کی کنڈیشن بھی اکثر بدلتی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ پہلے ہی اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کرچکی ہے، انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس انجری کے باعث پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ تاہم، ان کی جگہ ملتان ٹیسٹ میں اولی پوپ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلوریڈا میں 3 کروڑ 20 لاکھ مچھر چھوڑنے کا منصوبہ، وجہ کیا ہے؟

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

لبنان جنگ بندی پراتفاق ہونے کے بعد امریکا، ایران مذاکرات دوبارہ تیز رفتاری سے شروع ہو گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

طالبان کے مکس سگنلز پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

یوٹیوبر عادل راجا کا گھناؤنا چہرہ پھر بے نقاب، اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو دے ڈالا

ویڈیو

ایم پی ایز نے بغاوت کردی، کیا سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں ہے؟

بھارت ایک بار پھر شوق پورا کرلے، افواج پاکستان جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک