وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری، کل توہین عدالت کی رٹ دائر کریں گے، وکیل کا اعلان

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکیل عالم خان ادینزئی نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی راہداری ضمانت پر ہیں، انھیں گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ آج پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرنے آئے تھے تاہم چھٹی کے باعث درخواست جمع نہ ہوسکی۔ چیف جسٹس اور جوڈیشل افسران شہر سے باہر  ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ ان سے رابطہ ہو جائے۔ کل توہین عدالت کی رٹ دائر کریں گے۔

 وزیراعلیٰ کے وکیل کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا ہاؤس سے اٹھایا گیا۔ وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں کہ علی امین گنڈاپور ہمارے پاس نہیں تو پھر وزیر اعلیٰ کہاں ہیں؟

یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟ مختلف صحافیوں نے ان کا ٹھکانا بتا دیا

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ روز ایک ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے، جہاں سے وہ کے پی ہاؤس روانہ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد ان کی گمشدگی اور گرفتاری  کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے ان کی گرفتاری کی  تردید کردی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین نے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا، جبکہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا موقف ہے کہ انہیں کچھ معلوم نہیں وزیراعلیٰ کہاں پر ہیں کیونکہ ان کے ساتھ رابطہ نہیں ہو رہا۔

یہ بھی پڑھیے  علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے فرار ہونے کی حقیقت آشکار

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری طرف سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ سرکاری نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور کے ریاست کے خلاف حملہ آور ہونے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیمبرج جون 2026 امتحانی سیشن کے او لیول اور آئی جی سی ایس ای کے نتائج جاری

‘عمران خان کی مکمل صحتیابی کے بعد احتجاج ہوگا’، کیا پی ٹی آئی 27 ستمبر کو احتجاج نہیں کرےگی؟

آزاد کشمیر بورڈ میرپور کے میٹرک نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا

پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کل کراچی میں شروع ہوگا، 24 شہروں کی 75 کھلاڑی شریک

سی گلوبل اکنامک فورم: کاروباری افراد، ماہرین تعلیم اور عالمی سرمایہ کاری کے ماہرین ایک پلیٹ فارم پر جمع

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد