میانوالی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میانوالی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، اس دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: میانوالی: خوارجی دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 جوان زخمی

ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ 8 خوارج فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، کاروباری اداروں اور پروجیکٹس کو سیکیورٹی اقدامات مزید مضبوط بنانے اور ہر ممکن تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں میانوالی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس میں 2 جوان زخمی ہوگئے تھے، پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی پر دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان