امیتابھ بچن کی رہائش گاہ ’جلسہ‘ اندر سے کتنی شاندار ہے؟

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹارز جہاں پردے پر پُرتعیش زندگی گزارتے نظر آتے ہیں وہیں حقیقی زندگی میں بھی ان کے مسکن اتنے ہی مہنگے ہیں۔ بالی ووڈ ستاروں کے گھروں کی قیمتیں اور تصاویر اکثر ہم سوشل میڈیا پر دیکھتے رہتے ہیں شارخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ اور امیتابھ بچن کا ’جلسہ‘ مشہورگھروں میں سب سے مہنگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا سب سے مہنگا گھر کس کا؟ قیمت کتنی اور خاص بات کیا ہے؟

امیتابھ بچن اور جیا بچن کا گھر جلسہ جس کی مالیت تقریباً 120 کروڑ روپے ہے ایک پرتعیش حویلی ہے۔ ممبئی میں واقع یہ جدید ڈیزائن کی حویلی ہے جس میں خوبصورت سجاوٹ کے ساتھ کشادہ کمرے، پر تعیشن بیڈ رومز، جاکوزی، لائبریری اور سر سبز و شاداب لان وغیرہ شامل ہے۔

امیتابھ بچن کے گھر کے لیونگ روم میں روایتی محراب، ایک بڑا آرٹ کا مجموعہ، سجاوٹ کے لیے مختلف سامان موجود ہے جبکہ قدرتی روشنی سے لفط اندوز ہونے کے لیے کھڑکیاں لگائی گئی ہیں جس کے ساتھ پودے رکھے گئے ہیں۔

امیتابھ بچن کے ورک اسٹڈی روم یا ’جلسہ‘ میں کام کی جگہ پر ہلکے اور گہرے بھورے رنگ کے ٹیبل اور جدید ڈیزائن کی الماری شامل ہے۔

امیتابھ اور جیا بچن کے گھر کا پچھلا حصہ بڑا جھاڑیوں، درختوں اور پودوں سے بھرا ہوا جو ایک بہترین کھیل کا میدان بھی ہے اور اس جگہ پر حال ہی میں امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندنا نے گریجویشن پارٹی کی میزبانی کی تھی۔

امیتابھ بچن کے بنگلے میں ایک جم خانہ بھی ہے جس میں جدید اور مختلف قسم کی ورزش کی چیزیں موجود ہیں۔

امیتابھ کے بنگلے جلسہ میں جدید سہولیات سے آراستہ انتہائی شاندار باتھ روم ہے جس میں جاکوزی، انڈور پلانٹس کے ساتھ ایک ٹی وی بھی رکھا ہوا ہے۔

بچن کا گھر ایک محل کی طرح ہے جس میں پرتعیش بیڈ رومز ہیں جن میں آرام دہ بستر ہیں ارو لکڑی کا طرز کا فرش بنایا گیا ہے، کمرے میں ایک بڑا ٹی وی بھی رکھا گیا ہے اور روشنی کا انتظام بھی موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!