سعودی کمپنی البیک اور پاکستانی گو کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی البیک فوڈ سسٹمز کمپنی اور پاکستانی گو کمپنی نے پاکستان میں البیک کے توسیعی منصوبے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح کی سرپرستی میں اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت سعودی اور پاکستانی فریقین کے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف سعودی فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ پاکستان کب آرہی ہے؟

سعودی وزارت سرمایہ کاری پاکستان میں البیک کی توسیعی کوششوں کی حمایت کرتی ہے، مذکورہ تقریب سعودی برانڈز کو بین الاقوامی سطح پر وسعت دینے اور عالمی اقتصادی میدان میں مملکت کی حیثیت کو بڑھانے کے لیے سعودی وزارتِ سرمایہ کاری کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

سعودی کمپنی البیک اور پاکستانی کمپنی گو  کے درمیان مفاہمت کی اس یادداشت پر دستخط ایک اہم اقدام قرار دیا جارہا ہے، جو کہ سعودی ویژن 2030 کا عکاس ہے، جس کے تحت بھرپور قومی مہارت کی برآمدات کو بڑھانا اور عالمی سطح پر سعودی تجارتی توسیع کے لیے نئے افق کھولنا شامل ہیں۔

مزدی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے

سعودی اعلامیہ کے مطابق سعودی وزارت سرمایہ کاری اس یادداشت کا مقصد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں البیک ریستوراں قائم کرنے اور چلانے کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کے امکان کو تلاش کرنا ہے، جو پاکستان میں البیک کی توسیع کی حکمت عملی میں ایک اہم قدم ہے۔

واضح رہے کہ گو کمپنی، جس میں سعودی آرامکو نے 40 فیصد حصص حاصل کیے ہیں، پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں ایک سرکردہ ادارہ ہے، یہ شراکت داری اپنی معیشت کو متنوع بنانے اور غیر ملکی منڈیوں میں ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے مملکت کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

پیٹرول معمولی سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی