پی ٹی آئی احتجاج، کیا اسلام آباد انتظامیہ سیکیورٹی پلان میں تبدیلی کر رہی ہے؟

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ جس میں غیر ملکی وفود سمیت کچھ ممالک کے وزرائے اعظم کی شرکت بھی متوقع ہے۔ جس کے باعث اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شہر میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں مرکز سے نچلی سطح تک تمام تنظیمی ذمہ داران اور ونگز کو ڈی چوک احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ایس سی او اجلاس، سفارتکاروں کو ڈپلومیٹک انکلیو میں رہنے کی ہدایت

واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ایس سی او کانفرنس کے متعلق تمام تر سیکیورٹی انتظامات کے پلان سمیت ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا تھا۔ چونکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال بعد میں دی گئی۔ اگر پی ٹی آئی احتجاج کرتی ہے تو فول پروف سیکیورٹی کے لیے پولیس کا پلان بی کیا ہوگا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پولیس ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ راستوں کو بند کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ فی الحال تو یہی طے کیا گیا ہے۔ کہ سیکیورٹی پلان یا ٹریفک پلان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ اور اگر کچھ تبدیلی ہوئی بھی تو ابھی وقت ہے 15 تاریخ میں۔ حالات کے مطابق پلان میں تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ لیکن ابھی تک کوئی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:ایس سی او کانفرنس کے موقع پر پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے، فیصل کریم کنڈی

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ٹریفک روٹس جاری کیا گیا تھا۔ جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے روٹس ٹیکسلا، موٹر وے ، چکری انٹر چینج، چک بیلی روڈ، روات یہ تمام روٹس کھلے ہوں گے۔ اس کے علاوہ مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے افراد نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔

اس کے علاوہ فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔ بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے حضرات کورنگ روڈ ، بنی گالہ سے لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ ⁠راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالے صدر مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ زیر و پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے آنے جانے والی تمام ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔

مزید پڑھیں: ایس سی او اجلاس: میٹرو بس سروسز کب سے اور کتنے روز کے لیے بند رہیں گی؟

کرنل شیر خان شہید روڈ سے فیض آباد آنے والے حضرات نائنتھ ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں۔ پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا، موٹر وے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ روڈ انٹر چینج، موٹر وے استعمال کریں اور لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری انٹر چینج، موٹر وے استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ