عمران خان کے طبی معائنہ کے لیے ذاتی معالج اڈیالہ پہنچ گئے

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

ملاقات ہوجانے کی صورت میں ‏ڈاکٹر عاصم حسین بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کریں گے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏شوکت خانم کے سی ای او ڈاکٹر عاصم حسین کو تاحال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی ہے۔

‏ڈاکٹر عاصم حسین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر ہی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی سرکاری ڈاکٹرز کی ٹیم کے ذریعے طبی معائنے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے 15 اکتوبر کا اسلام آباد کے ڈی چوک میں ہونے والا اپنا احتجاج مؤخر کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔عمران خان کے معالج آج اڈیالہ جیل پہنچ بھی چکے ہیں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں