نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 23 اکتوبر کو ترکیہ کے شہر استنبول میں چہار ملکی اور ہفت ملکی وزرائے خارجہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ اجلاسوں میں علاقائی صورت حال، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سفارتی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
🔊 PR No. 3️⃣0️⃣3️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Curtain Raiser: Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar’s @MIshaqDar50 Participation in the R4 and R4+E3 Foreign Ministers’ Meetings, Istanbul, Türkiye (23 October 2026)
🔗⬇️ pic.twitter.com/CYIgVZqpUo
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 23, 2026
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کے چار ملکی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس کے بعد برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی شرکت سے سات ملکی اجلاس ہوگا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ساتوں ممالک کا اس فارمیٹ میں یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ اسحاق ڈار دورے کے دوران اپنے ہم منصبوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پاکستان کی شرکت علاقائی تعاون، تعمیری سفارت کاری اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے ملک کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔











