ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور شاہین شاہ کی تنزلی، کوہلی کو 6 درجے ترقی مل گئی

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے بیٹر جوروٹ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کی دوسری پوزیشن ہے، جبکہ بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال 2 درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹیسٹ رینکنگ میں 6 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان ایک درجہ ترقی پاکر ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 12ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق بولرز کی رینکنگ میں بھارتی بولر جسپریت بمراہ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ بھارتی بولر روی چندرن ایشون بھی بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی 4 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 14ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی بدستور پہلی پوزیشن ہے، اسی طرح روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں بابراعظم کون سا اہم سنگ میل عبور کرنے والے ہیں؟

آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کے آل راؤنڈر جوروٹ کی ایک درجہ بہتری ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے