تعلیم یافتہ خاندان صبا فیصل کے نشانے پر کیوں؟

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صبا فیصل پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک مقبول اداکارہ ہیں، جن کی اداکاری کی کافی تعریف کی جاتی ہے،ان کے قابل ذکر ڈراموں میں در شہوار، لشکر، باغی، ہمسفر، گھسی پٹی محبت، سر راہ، خدا اور محبت، حبس، کہیں دیپ جلے، کھائی، ذرا یاد کر، محبت تم سے نفرت سمیت کئی دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبا فیصل کو سرکاری چینل سے معطل کیوں کیا گیا تھا؟

صبا فیصل خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں اور ان کا ایک پیارا سا کنبہ ہے جس میں ان کے بچے اور پوتے پوتیاں بھی شامل ہیں، وہ مشترکہ خاندان میں رہنا پسند کرتی ہیں اور انہیں اپنی خاندانی اقدار پر فخر ہے۔

حال ہی میں صبا فیصل نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں نظر آئیں جہاں انہوں نے ان پڑھے لکھے خاندانوں پر تنقید کی جن کی خاندانی اقدار یا روایات نہیں ہیں۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ ہمارے خاندان میں سلام کرنا بہت ضروری ہے،اگر کوئی بزرگوں کو سلام نہیں کرتا تو یہ ہمارے خاندان کا سب سے بڑا مسئلہ بن جاتا ہے۔ میری بڑی بہن کو اگر کسی کا بچہ سلام نہ کرے تو وہ ناراض ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کی بڑھتی شرح: سعدیہ فیصل نے خواتین کو ذمہ دار ٹھہرادیا

’دراصل ہمارے خاندان میں بہت سے بچے ہیں اور اکثریت بزرگوں کو سلام کرتی تھی لیکن کبھی کبھی ایک بچہ سلام کرنا بھول جائے تو میری بڑی بہن اسے یاد کرواتی ہے کہ وہ سلام کرے۔‘

انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے پڑھے لکھے گھرانے ہیں جو بہت مہمان نواز ہیں، وہ ملتے ہیں اور سلام کرتے ہیں، لیکن وہ اپنی ملاقات میں بزرگوں کو سلام نہیں کرتے اور انہیں اس کا برا نہیں لگتا،ان کے لیے یہ ایک عام سی بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

’کسی خاتون کو آنٹی نہ کہا جائے‘

صبا فیصل نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ کوئی بھی کم عمر شخص خود سے تھوڑی سے بڑی خاتون کو کبھی آنٹی نہ کہے۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں زائد العمر یا ادھیڑ عمر کی بعض خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں آپا کہا جائے، چوں کہ وہ باقی نئے آنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں سے عمر میں بڑی ہوتی ہیں، اس لیے ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں عزت کے طور پر آپا کہا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ کام کی جگہ پر کسی کو آپا بھی نہیں کہا جانا چاہیے، ہر کسی کا نام لے کر ان سے مخاطب ہونا چاہیے یا پھر میڈم کہا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم