پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، آخری ٹیسٹ کے پہلے دن انٹری فری، باقی ایام میں ٹکٹ کتنے کا ملے گا؟

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین راولپنڈی میں ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن یعنی 24 اکتوبر کو شائقین کے لیے فری انٹری کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میراں بخش، یاسر عرفات، سہیل تنویر اور شعیب اختر انکلوژرز میں شائقین کے لیے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انٹری بالکل فری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ، ٹریفک ایڈوائزری جاری

باقی دنوں میں ٹکٹ کتنے کا ملے گا؟

پی سی بی نے کہا ہے کہ میچ کے دوسرے دن مذکورہ انکلوژرز کے لیے ٹکٹ کی فیس 200 روپے ہوگی جبکہ ٹیسٹ میچ کے تیسرے، چوتھے اور آخری روز ان انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے ہوگی۔

وی آئی پی انکلوژرز

پی سی بی کے مطابق، عمران خان، جاوید اختر، جاوید میانداد اور اظہر محمود انکلوژر سمیت تمام پی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قیمت 400 روپے اور باقی دنوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 3 سال بعد گھر میں پہلی ٹیسٹ فتح، پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 152 رنز سے ہرا دیا

وی وی آئی پی انکلوژر

پی سی بی کے مطابق، پی آئی پی انکلوژرز کے لیے میچ کے پہلے روز ٹکٹ کی قیمت  2 ہزار روپے اور باقی دنوں کے لیے 2500 روپے ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے اب تک ہونے والے دونوں میچ ملتان میں کھیلے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا