26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری، ن لیگ کا ایم کیو ایم سے اظہار تشکر

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے 26 ویں آئینی ترمیم پر ساتھ دینے پر اظہار تشکرکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

ن لیگ کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے تمام مطالبات پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا گیا کہ آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لائیں گے۔

پارٹی قیادت نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کے خاتمے اور لاپتا کارکنان کی بازیابی سے متعلق ایم کیو ایم کی سفارشات کو سنجیدہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم چوری شدہ مینڈیٹ واپس کریں تو بات چیت کے لیے تیار ہیں، تحریک انصاف

علاوہ ازیں ن لیگ نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے سے متعلق جلد  پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ کا قیام عمل میں لانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

ایم کیو ایم نے ملکی مفاد اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری