وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز 100 فیصد بڑھانے کا اعلان

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز 100 فیصد بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسائل کے درست استعمال اور کرپشن کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائےکیونکہ فنڈز کا اجرا کارکردگی سے مشروط ہوگا۔

صوبے بھر کے چئیرمین ضلع کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز سمیت بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے ایک ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان خون کے ذریعے آزاد نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبہ کے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز100  فیصد بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ فنڈز کا اجرا کارکردگی سے مشروط ہوگا لہذا وسائل کے درست استعمال اور کرپشن کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو کرپشن کے تدارک، صفائی ستھرائی، پاکستانیت کے فروغ اور اسکولوں اور اسپتالوں میں اسٹاف کی حاضری کو مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر موثر میکنزم تشکیل دیا جائے، انہوں نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز مالی سال کے دوران 2 اقساط میں جاری کیے جائیں۔

’ترقیاتی منصوبے زمین پر نظر آنے چاہییں کیونکہ ان کا غیر جانبدار تھرڈ پارٹی سے معائنہ کروایا جائے گا، کرپشن ناقابل قبول، مصدقہ شکایات پر ملوث کونسلز و کارپوریشن کو فنڈز کا اجرا روک دیا جائے گا۔‘

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے چمن ماسٹر پلان کا افتتاح کردیا

وزیر اعلٰی بلوچستان نے بلدیاتی سربراہان کو ریاست مخالف سرگرمیوں کا ٹھوس جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، پاک فوج اور ریاست سب کی اولین ترجیح ہونی ضروری ہے،  بلدیاتی ادارے قومی پرچم اور ترانے کو فروغ دیں، اور ہر جگہ عزت و تکریم کے لیے اقدامات کریں۔

بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز میں اضافے پر صوبے بھر کے چئیرمینز نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سےاظہار تشکر کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں میں کرپشن کی روک تھام سمیت عوامی مسائل کے حل اور ریاست کے بیانیے کے فروغ کا عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز