گلگت حلقہ 2 کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ، جمیل احمد کامیاب قرار

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن ٹربیونل نے حلقہ 2 گلگت سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار جمیل احمد کو کامیاب امیدوار قرار دے دیا۔

جمیل احمد نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار فتح اللہ کے خلاف 2020 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے تحت درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نے یہ فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان حکومت کا ٹرافی ہنٹنگ سیزن کے لیے بولی کے عمل کا باضابطہ اعلان

الیکشن ٹربیونل کے جج راجہ شکیل احمد نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جمیل احمد کو غیر قانونی طریقوں سے ان کے حق سے محروم رکھا گیا۔ ٹربیونل نے تسلیم کیا کہ انتخابات کے دوران بے ضابطگیاں ہوئی تھیں، جس کے باعث جمیل احمد کو ان کی جیت کا حق نہیں دیا گیا۔

فیصلے میں واضح کیا گیا کہ جمیل احمد کو 2020 کے انتخابات کے بعد ہی کامیاب امیدوار قرار دیا جانا چاہیے تھا۔

2020 کے انتخابات میں جمیل احمد پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ 2 سے امیدوار تھے، جب کہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ تھے۔ جمیل احمد کی پٹیشن میں الزام تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی اور ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگیاں ہوئیں جس کی بنا پر انہیں ان کا جائز حق نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان میں پہلے خلائی مرکز کا قیام

اس فیصلے کے بعد جمیل احمد کو حلقہ 2 کا کامیاب امیدوار قرار دیا گیا ہے، جو پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

اس فیصلے سے گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، کیونکہ یہ فیصلہ خطے میں موجود سیاسی تقسیم کو مزید واضح کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں