چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی بہترین ججوں میں سے ایک ہیں، ان کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے عین مطابق ہوئی ہے، اس پر وکلا یا کسی اور کا احتجاج کرنا سمجھ سے بالاترہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

جسٹس یحییٰ آفریدی کے بطور چیف جسٹس آف پاکستان نامزدگی کے بعد ایک انٹرویو میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت نے کہا کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم ہو گئی ہے تاہم اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی تھی، اس پر اب مزید بات کرنا درست نہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے عین مطابق ہوئی ہے اس لیے یہ کہنا کہ اس پر وکلا احتجاج کریں گے درست بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو متنازع بنانے کی کوشش کیوں کی جاتی ہے؟ دوسرے ججز بھی بہت اعلیٰ پائے کے ہیں، ہم ان کا بھی احترم کرتے ہیں، نامزدگی جسٹس یحییٰ آفریدی کی ہوئی ہے تو ہمیں اُمید ہے کہ وہ ہمارے عدالتی نظام کی بہتری کے لیے کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا آج بھی یہی مؤقف ہے کہ سینیئر جج کی شق کو بھی مد نظر رکھا جانا چاہیے لیکن ہر چیز کو متنازع بنانے کی ضرورت نہیں، ہر چیز کو اختلافی بنانا کسی طور پر درست نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف نے چیف جسٹس تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کیوں کیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وکلا کا ایک طبقہ سنیارٹی کے معاملے پر اختلاف رکھتا ہے ہم اس کے اس اختلاف کا احترام کرتے ہیں، لیکن ہم بار بار یہ کہتے ہیں کہ سیاسی عینک اتار کراس معاملے کو آئین و قانون کی نظر سے دیکھیں کہ کیا ایک چیز جو آئین و قانون کے مطابق ہوئی ہے اس پر ہم وکلا کیسے احتجاج کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وکلا اپنا نکتہ نظر ضرور رکھیں لیکن اس پر احتجاج کرنے کی کوئی بات سمجھ سے بالاتر ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے تحت جب آئینی بینچ بنے گا اور اس کے سربراہ یا ججز کا تقرر ہو گا تو دیکھا جائے گا، اگر ہم وقت سے پہلے ہر چیز کو شک کی نگاہ سے دیکھیں گے تو نظام نہیں چلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم