ملک بھر میں گرلز اسکولوں کی صورتحال، تلخ حقائق کیا ہیں؟

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کی جانب سے لڑکیوں کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے تو کیے جاتے ہیں تاہم ان کے لیے مختص تعلیمی اداروں بالخصوص اسکولوں میں فراہم کردہ سہولیات کا آڈٹ ایک تلخ حقیقت سے روشناس کراتا ہے۔

حکومتی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کے مطابق ملک بھر میں لڑکیوں کے 17 فیصد فیصد اسکولوں میں پینے کا پانی دستیاب نہیں جبکہ 22 فیصد بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں تعلیم کی تنزلی تیزی سے جاری، غیر فعال اسکول ساڑھے 3 ہزار سے متجاوز

انسٹیٹیوٹ کے اعدادوشمار کے مطابق لڑکیوں کے 14 فیصد اسکولوں میں واش رومز یا ٹوائلٹ کی سہولت بھی نہیں ہے جبکہ 4 فیصد اسکولوں کی عمارت ہی نہیں ہے۔ ’ 1389 اسکولوں کو عارضی ڈھانچوں میں تعمیر کیا گیا ہے، 58 فیصد لڑکیوں کے اسکولوں میں سائنس کے مضامین کی لیباریٹریز بھی نہیں ہیں۔‘

رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمان نے سوال اٹھایا تھا کہ لڑکیوں کو تعلیم کے حصول میں کن مشکلات کا سامنا ہے، کیا اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت بھی پاکستان کی 12 کروڑ 90 لاکھ لڑکیاں اسکولوں سے باہر ہیں؟

مزید پڑھیں: کراچی کا وہ اسکول جہاں بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی کماتے ہیں

وزارت تعلیم کی جانب سے اسمبلی اجلاس میں پیش کیے گئے جواب میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں لڑکیوں کے اسکول میں داخلے کا تناسب کئی گنا زیادہ ہے، جہاں ایک لاکھ 34 ہزار لڑکیوں نے اسکولوں میں داخلہ لیا دوسری جانب 93 ہزار لڑکوں نے اسکولوں میں رجسٹریشن کروائی۔

اسلام آباد میں لڑکیوں کے اسکولوں کی تعداد 248 جبکہ لڑکوں کے اسکولوں کی تعداد 184 ہے، اسلام آباد میں طالبات کے لیے مفت سفری سہولت ’پنک بس سروس‘ کے آغاز کیا گیا ہے، اس کے علاوہ لڑکیوں کے اسکولوں میں 226 کمپیوٹر لیب بھی قائم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی کا سرکاری اسکول جہاں آکر تعلیم کے سوا ہر خیال ذہن میں آسکتا ہے

لڑکیوں کے بڑی تعداد میں اسکولوں سے باہر رہنے کے معاملہ پر وزارت تعلیم نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جن میں لڑکیوں کی تعداد ایک کروڑ 37 لاکھ ہے، پرائمری سے سیکنڈری لیول کی 41 فیصد لڑکیاں جبکہ 34.9 فیصد لڑکے اسکول نہیں جاتے۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے مطابق سال 2023-24 کے دوران اسلام آباد کے 17 ہزار بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا گیا ہے، سال 2022-23 میں اسکولوں میں داخل لڑکیوں کی تعداد 10 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 10 لاکھ ہو گئی ہے جبکہ سال 2018 میں یہ تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا میں طوفانی گرمی، بیس بال لیگ کے 2 اہم میچز منسوخ

نیویارک میئر ظہران ممدانی فوجی اہلکار کی آخری رسومات میں نظر انداز، شدید برہمی میں گھر واپس لوٹ گئے

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا آفیسر شہید

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی ضرورت، قومی سطح پر سنجیدہ مکالمہ ہونا چاہیے، ایم کیو ایم

مریم نواز کی ہدایات پر مون سون صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی، پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ جاری

ویڈیو

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

آزاد کشمیر الیکشن: کیا سیاسی خلیج وسیع ہو رہی ہے؟

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟