الوداعی تقریب: نامزد چیف جسٹس نے ’ریچھ‘ کس کو کہا؟

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے 29ویں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے موقعے پر فل کورٹ ریفرنس کورٹ روم نمبر ون میں منعقد ہوا۔

اس موقعے پر نئے نامزد چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی اور آؤٹ گوئنگ چیف جسٹس، جسٹس فائز عیسیٰ کی جانب سے کچھ ہلکی پھلکی گفتگو بھی کی گئی۔

دونوں نے ہی ایک ’ریچھ‘ اور اس کے غصے کا ذکر کیا جس نے محفل کو زعفران زار بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ کو تاریخ کیسے یاد رکھے گی؟

جسٹس یحییٰ آفریدی نے قاضی فائز عیسیٰ کو ریچھ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے کسی بھی طریقے سے انہیں اشتعال دلانے یا چھیڑنے کی کوشش کی تو آپ کو جہنم میں بھی جگہ نہیں ملے گی اور صرف اللہ ہی آپ کو بچا سکے گا۔

جسٹس آفریدی کا کہنا تھا کہ خود وہ بھی کئی بار اس قسم کی صورتحال کا سامنا کر چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بھی اس ’ریچھ‘ کے شدید غصے کا کئی بار سامنا کیا ہے اور یہ تجربہ خوشگوار ہرگز نہیں تھا۔

مزید پڑھیے: الوداعی فل کورٹ ریفرنس، جو لوگ آج تشریف نہیں لائے ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، قاضی فائز عیسیٰ

اس بات کو جسٹس فائز عیسیٰ نے بھی انجوائے کیا اور بعد میں اپنی تقریر میں اپنے جاں نشین چیف جسٹس کی دی گئی مثال کا خود بھی ذکر کردیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہمارے دوست جسٹس یحییٰ آفریدی نے میرے بارے میں  کہا کہ ہم نے خطرناک ریچھ کے ساتھ گزارہ کیا۔

مزید پڑھیں: فل کورٹ ریفرنس سے نامزدچیف جسٹس کا خطاب، کمرہ عدالت میں قہقہوں سے گونج اٹھا

پھر اس بات کو ادھورا چھوڑتے ہوئے قاضی فائز عیسیٰ نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے مخاطب ہوئے اور دریافت کیا کہ ’اسے ریچھ کہیں گے یا بھالو کہیں گے‘ تو اس پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اسے بیئر (ریچھ کے لیے انگریزی لفظ) کہیں گے۔

اپنی تقریر میں جب چیف جسٹس رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کا تذکرہ کیا تو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے شاید میرے پیار اور ریچھ دونوں والے پہلوؤں کو دیکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں