عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بھی رہا کردیا گیا

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرگان علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو رہا کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے  آج سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتار بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منطور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں، گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منطور ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 10، 10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

پیزا بنائے گا روبوٹ یا انسان؟ مہنگے تجربات کے بعد مشینی پیزا کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ