قاہرہ میں نوجوان صحافیوں کے لیے پہلی ’عرب میڈیا کریئیٹیویٹی سمٹ ‘ کا آغاز

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوجوان عرب صحافیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے’ عرب میڈیا کریئیٹیویٹی سمٹ‘ کا آغاز اتوار 27 اکتوبر کو مصر کے شہر قاہرہ میں ہو رہا ہے، جس کا اہتمام عرب اکیڈمی برائے سائنس، ٹیکنالوجی، اور میرین ٹرانسپورٹ نے کیا ہے۔

اتوار 27 اکتوبر کو ہونے والے ’ایسا میڈیا جو متاثر کرے۔۔۔ایسا نوجوان جو تخلیق کرے‘ کے عنوان کے تحت منعقدہ اس ایونٹ کو عرب لیگ اور مصری کابینہ کی سرپرستی حاصل ہے۔

2 روزہ اس سمٹ میں مختلف موضوعات پر مکالمات اور مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا، جو موجودہ عرب میڈیا کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔ اس دوران بہترین میڈیا ماہرین اور تربیت فراہم کرنے والے افراد کی جانب سے نوجوان صحافیوں کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا اور انہیں عملی تربیت بھی فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور تجربات کو بڑھانا ہے۔

مباحثوں میں مصنوعی ذہانت اور اس کے میڈیا کے شعبے پر اثرات کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صحافتی مواد کی تیاری پر بھی بات کی جائے گی۔ مزید برآں، عرب ممالک میں میڈیا کوریج کے چیلنجز، صحافتی اداروں کا ڈیجیٹل سیکیورٹی اور میڈیا پروفیشنلز کی ذہنی صحت جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئیں گے۔

کانفرنس کے دوران (میڈیاتھون) مقابلہ بھی منعقد ہوگا، جس میں عرب نوجوان فلم ساز، ڈیزائنر، پروگرامر اور مختلف عرب جامعات کے میڈیا طلبا حصہ لیں گے اور میڈیا سے متعلقہ موضوعات پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

اس کانفرنس کا بنیادی مقصد عرب نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا، اور تمام عرب ممالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ہے۔ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال میں آگاہی بھی فراہم کرنا ہے، تاکہ میڈیا کے میدان میں ان اقدار اور اخلاقیات کو برقرار رکھا جا سکے جو عرب معاشرتی روایات سے ہم آہنگ ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟