خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں ملزمان کیخلاف چالان پیش نہ ہوسکا

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں پولیس ایک مرتبہ پھر چالان عدالت میں پیش نہ کرسکی، تاہم لاہور پولیس نے مقدمے کا چالان جانچ پڑتال کے لیے پروسیکیوشن میں جمع کرا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس: آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج، تحریری  فیصلہ جاری

لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت میں جاری خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کے اس چالان میں مرکزی ملزمان آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان نامزد ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج سمیت  12 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو تمام ملزمان کو 9 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کا مقدمہ: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے فیصلہ محفوظ کرلیا

کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق پولیس پروسیکیوشن کی جانب سے ضروری جانچ پڑتال کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘